دہشتگردی کے خاتمے کے موثر اقداما ت کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں 31فیصد تک کمی آئی

2016ء میںدہشتگردی کی785،اس سال اب تک 426واقعات ہوئے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 97فیصدکمی ہوئی دہشت گردی کے واقعات میں 98فیصد،ڈکیتی میں 52فیصد کمی آئی ،33ہزار سے زائد ہتھیار بھی برآمد کئے گئے‘ اعدادوشمار

اتوار 10 ستمبر 2017 17:00

دہشتگردی کے خاتمے کے موثر اقداما ت کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں 31فیصد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کے موثر اقداما ت کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں 31فیصد تک کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو نے ادارے کی طرف سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2016 ء میںدہشتگردی کے 785واقعاتمیں پیش آئے جبکہ اس سال اب تک دہشتگردی کے 426واقعات ہوئے۔کراچی آپریشن میں کامیابی کے باعث ٹارگٹ کلنگ میں 97فیصد، دہشت گردی کے واقعات میں 98فیصد اورڈکیتی کے واقعات میں 52فیصد کمی آئی اس عرصے کے دوران 33ہزار سے زائد ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔