سمندری طوفان نے کیوبا، کیریبین جزائر اور میکسیکو میں تباہی مچادی

270 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں امریکا کی جانب رواں دواں ،( آج ) فلوریڈا سے ٹکراسکتی ہیں

اتوار 10 ستمبر 2017 15:20

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سمندری طوفان ارما، ہوزے اور کاٹیانے کیوبا، کیریبین جزائر اور میکسیکو میں تباہی مچادی ، چوتھا طوفان شمال میں واقع سمندر میں زور پکڑ رہا ،سمندری طوفان ارما ایک مرتبہ پھر پانچ درجے کا ہوگیا ہے اور 270 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں امریکا کی جانب رواں دواں ہیں جو آج فلوریڈا سے ٹکراسکتی ہیں۔

حکام نے فلویڈا بیچ سمیت دو علاقوں میں کرفیو لگادیا ہے۔ارما نے کیریبین جزائر کے سینٹ مارٹن جزیرے کو پچیانوے فیصد تباہ کردیا ہے۔ ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

سیاحتی مراکز کی عمارتیں ٹوٹ گئیں اور درخت جڑ سے اکھڑنے سے پچیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دوسرے سمندری طوفان ہوزے نے تباہ شہد کیریبین جزائر میں تباہی مچادی ہے۔

مزید گھروں کو نقصان اور درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے ہیں۔تیسرا سمندری طوفان کاٹیا بھی میکسیکو سے ٹکرا گیا ہے۔ زلزلے سے تباہ میکسیکو میں تیز ہواں اور بارش کے باعث حادثات میں مزید دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہری کین سینٹر کے مطابق تین طوفانوں کی تیز ہوائیں تو زمین سے ٹکراگئی ہیں، لیکن چوتھا سمندری طوفان بحرہ اوقیانوس میں بن رہا ہے۔