لاہور: نئے آرمی میوزیم کوعوام کیلئے کھول دیا گیا،آرمی چیف نے چند روزقبل افتتاح کیا تھا

میوزیم میں پیش کی گئی ثقافت کا عنوان’’ری برتھ آف اے نیشن ‘‘رکھا گیا ہے،میوزیم میں دہشتگردی کیخلاف جنگ، شہداء اور کشمیر کارنر، نشان حیدر گیلری، سیاچن پر زندگی و دیگر شعبے قائم کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 ستمبر 2017 15:01

لاہور: نئے آرمی میوزیم کوعوام کیلئے کھول دیا گیا،آرمی چیف نے چند روزقبل ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10ستمبر2017ء ) : صوبائی دارلحکومت میں نوتعیرآرمی میوزیم کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے،آرمی چیف نے چند روز قبل میوزیم کاافتتاح کیا تھا،میوزیم میں پیش کی گئی ثقافت کا عنوان’’ ری برتھ آف اے نیشن ‘‘ رکھا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور نوتعیرآرمی میوزیم کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ میوزیم میں پیش کی گئی ثقافت کا عنوان’’ ری برتھ آف اے نیشن ‘‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی میوزیم میں تحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ میوزیم کامقصد تاریخ سے متعلق معلومات اور آگاہی فراہم کرناہے۔ میوزیم میں نشان حیدر گیلری، سیاچن پر زندگی، دہشتگردی کیخلاف جنگ، شہداء اور کشمیر کارنر کے بھی شعبے قائم کیے گئے ہیں۔اسی طرح میوزیم میں قائد، فوج اور جنگی تاریخ کے شعبے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ آرمی میوزیم میں اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستانی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔