شانگلہ، طوفانی بارش سے ندی نالے بپھر گئے‘ قراقرم ہائی وے بند ، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم

اتوار 10 ستمبر 2017 11:40

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) شانگلہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے‘ بشام کے دو مقامات پر قراقرم ہائی وے بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ طوفانی بارش سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تیز ہوائوں اور ژالہ ب اری کے ساتھ موسلادھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے۔ قراقرم ہائی وے بشام کے دو مقامات پر بند ہوگئی جس سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں طوفانی بارش سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔