خیرپور کی عدالتوں کی جانب سے غیر حاضری پر پولیس اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا اجراء

ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:09

سکھر۔9ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) خیرپور کی عدالتوں کی جانب سے عدالتی سماعت سے مسلسل غیر حاضری پر ایس ایچ او ز سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ، تفصیلات کیمطابق سیشن جج خیرپور غلام شاہ کی عدالت نے شاہ حسین تھانہ حد میںناجائیز اسلحہ کیس میں دو علیحدہ کیسوںمیںمسلسل غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے شاہ حسین تھانہ کے سابقہ ایس ایچ او محمد زمان کے وارنٹ جاری کیے ہیں، جبکہ فورتھ ایڈیشنل سیشن جج الطاف حسین دایون کی عدالت نے مختلف کیسوںمیں غیر حاضری پر کوٹ ڈیجی تھانہ کے سابق ایس ایچ او علی اصغر ، اے ایس آئی علی ڈنو، اے ایس آئی لعل ڈنو، سپاہی علی یر ، گلشیر، مسمات حکیماں، مسمات عزیز فاطمہ اور ارشاد علی کے وارنٹ جاری کیے ہیں، علاوہ ازیں فرسٹ اسسٹنٹ سیشن جج غلام رضا ابڑو کی عدالت نے بی سیکشن تھانہ کے درج شدہ ایک پولیس مقابلہکیس میں فریادی ایایس آئی بشیر احمد کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے عدالت پیش کیا جانے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :