تلہ گنگ،محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائینگے،ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:34

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائینگے ۔علماء کرام معاشرے میں برداشت کے لیے اقدامات کریں ادلکہ مسجدمیں قتل اوراویس قرنی مسجد محلہ مجھیال تلہ گنگ میں امامت پر چھریوں سے جھگڑے عدم برداشت کی فضا کو فروغ دے رہے ہیں -لائنس ہولڈر روایتی اور لائنس جلوسوں کے اوقات کا خیال رکھیں -نفرت انگیز تقاریز کرنے والے مولانا اور ذاکرین کو منبر رسولﷺ استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر پولیس محمد ہارون جوئیہ نے ٹی ایم اے تلہ گنگ میں منعقدہ امن کمیٹی اور لائنس ہولڈرز کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان ،اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں نذریر احمد ، ،ڈی ایس پی تلہ گنگ فضل عباس ،ممبران امن کمیٹیاں تحصیل تلہ گنگ و لاوہ مولانا عبیدالرحمن ،طارق محمود ایڈووکیٹ ،سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ ، مولانا گل محمد سیالوی ، مولانا صابر ایوب، عمران مرتضی ایڈووکیٹ،حاجی عبدالرزاق،ملک ظفر ،ملک باز خان ،مولانا اخلاق،رفیع اللہ دھولہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ،زاہد اعوان وائس چیئرمین تلہ گنگ ،چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں ۔آخر میں ڈسٹرکٹ آفیسر نے آٹھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا-

متعلقہ عنوان :