سابق وزیرقانون بشارت راجہ کی اہلیہ سابق ایم پی اے سیمل راجہ انصاف کیلئےعدالت پہنچ گئیں

پری گل آغا، بہروزکمال ،راجہ ناصر،احمد ناصر،عاشق حسین کےخلاف مقدمات کےاندراج کیلئے درخواستیں جمع،عدا لت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:36

سابق وزیرقانون بشارت راجہ کی اہلیہ سابق ایم پی اے سیمل راجہ انصاف کیلئےعدالت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر و سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی اہلیہ و سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ نے انصاف کے حصول کے لئے عدالت پہنچ گئیں، کہتی ہیں کہ عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے اب کوئی بھی انصاف کی راہ میں روکاوٹ نہیں ڈال سکتا، سابق سینٹر پری گل آغا پہلے تفتیشی اداروں سے جھوٹ بولتی رہی اب عدلیہ کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں وہ پہلے کی طرح ناکام ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹ میں سابق سینٹر پری گل ا ٓغا، اس کے بیٹے بہروز کمال ، راجہ ناصر، احمد ناصر، عاشق حسین و دیگر کے خلاف متفرق مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں جمع کروا دیں۔جبکہ سائبر کرائم کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست پر عدا لت نے ایف آئی اے سے 13 ستمبر 2017 کو جواب طلب کے لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیمل راجہ نے کہا سابق سینٹر پری گل آغا حواری اور اس کے جھوٹے بیانات گاری کرنے کے بجائے تفتیشی اداروں کے سامنے پیش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں سیمل راجہ نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا ہر محاز پرڈٹ کر مقانلہ کروں گی۔ دنیا کی کوئی طاقت قب مجھے میرے حق کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔