انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی شناخت ہوگئی ہے، میجرجنرل محمد سعید

گروپ کی7 لڑکے کراچی سے ہیں، یہ صرف کراچی تک محدود تھا انصارالشریعہ میں تمام پڑھے لکھے لوگ تھے انکی پوری توجہ پولیس پرتھی جامعہ کراچی سے طلبا کا کوئی ریکارڈ نہیں مانگا،ڈی جی رینجرز سندھ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعیدنے کہا ہے کہ انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی شناخت ہوگئی ہے، انصارالشریعہ کی7 لڑکے کراچی سے ہیں،انصارالشریعہ صرف کراچی تک محدود تھی،، انصارالشریعہ میں تمام پڑھے لکھے لوگ تھے، انصارالشریعہ کی پوری توجہ پولیس پرتھی،۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصارالشریعہ کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے، آپریشن مکمل ہوگاتوپریس کانفرنس میں تفصیلات بتائی جائیں گی، آپریشن میں جومعلومات ملی ہے وہ ابھی شیئرنہیں کرسکتے،خواجہ اظہارپرحملہ کرنیوالے ملزمان صبح 4 بجے گھرسے نکلے تھے، خواجہ اظہارپرحملے کے دن ایک دہشت گرد مارا گیا تھا، ہرملزم کے پانچ سے چھ نام ہیں، عبداللہ ہاشمی کے مختلف نام سامنے آئے ہیں پہلا نام منصور سامنے آیا تھا، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ، بچے کس سے ملتے ہیں،کس کے پاس جاتے ہیں والدین نظررکھیں، جنوری2017 سے تمام اداروں کے ماہرین کا جوائنٹ ورکنگ گروپ کام کررہا ہے، اس گروپ میں 3لڑکے ایسے ہیں جنہوں نے اپلائیڈ فزکس میں ماسٹرز کیا،رینجرز اوردیگراداروں نے جامعہ کراچی سے طلبا کا کوئی ریکارڈ نہیں مانگا، اساتذہ کو غور کرنا چاہیے نوجوان کیوں ایسی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کاتعلق کسی ایک جامعہ سے نہیں،مختلف تعلیمی اداروں سے ہی