2014 سے اب تک 50 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں ،ْچیئر مین نیب

نیب پراسیکیوشن ونگ میں معیاری، قانونی تعلیم کے حال، ماہر اور پیشہ ور پراسیکیوٹرتعینات کئے گئے ،ْ اجلاس میں بریفنگ نیب ہیڈ کوارٹر میں ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جو 50 ہزار الیکٹرانک بکس پر مشتمل ہے ،ْ قمر زمان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:20

2014 سے اب تک 50 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں ،ْچیئر مین نیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) چیئرمین نیب قمر زمان نے کہا ہے کہ ہم نے 2014 سے لے کر اب تک 50 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے اور 3 لاکھ سے زائد شکایات کو نمٹانے کی کوشش کی۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوشن ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی نیب وقاص قدیر نے بریفنگ بھی دی۔

وقاص قدیرکا کہنا تھا کہ نیب پراسیکیوشن ونگ میں معیاری، قانونی تعلیم کے حال، ماہر اور پیشہ ور پراسیکیوٹرتعینات کئے گئے جن کے آنے سے عدالتوں میں نیب کی کارکردگی مجموعی طور پر بہت اچھی رہی۔اس موقع پر چیئرمین نیب قمر زمان کا کہنا تھا کہ 2014 سے لے کر اب تک نیب کو 3 لاکھ 43 ہزار 356 شکایات موصول ہوئیں جنہیں قانون کے مطابق نمٹایا جارہا ہے، نیب نے عدالتوں میں 2 ہزار 808 کرپشن ریفرنسز جمع کرائے، 11 ہزار کرپشن کی شکایات پر خود جانچ پڑتال کی، عام افراد اور سرکاری محکموں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر 7 ہزار 587 انکوائریاں کی گئیں، 3 ہزار 846 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی گئیں اور اب تک 50 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے پراسیکوٹرز اورانوسٹی گیشن آفیسرز کی سہولت کے لئے لائبریریوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کا مقصد مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے سہولت باہم پہنچانا ہے جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جو 50 ہزار الیکٹرانک بکس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :