برطانوی ڈاکٹروں کا کلثوم نواز کی ایک اور سرجری کا فیصلہ

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:20

برطانوی ڈاکٹروں کا کلثوم نواز کی ایک اور سرجری کا فیصلہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) برطانوی ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج لندن کے مقامی ہسپتال میں جاری ہے جبکہ عید سے قبل انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کے معالجین نے حلق کے کینسر کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔بیگم کلثوم نواز ہفتہ کی صبح نوازشریف اور بیٹوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچیں جہاں انہیں ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔بیگم کلثوم نواز 11 روز میں وہ دوسری بار ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :