ہاکس بے:سمندرمیں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے،6افراد جاں بحق،باقی کی تلاش جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 ستمبر 2017 18:57

ہاکس بے:سمندرمیں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے،6افراد جاں بحق،باقی کی ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 ستمبر 2017ء ) : ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے،6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکس بے کے قریب ساحل سمندرپرپکنک منانے کی غرض سے آئے ہوئے لوگ سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق سمندرمیں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندرمیں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے جن میں 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔اسی طرح 4 افراد کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔جن کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب سمندرمیں ڈوب کرلاپتہ ہونے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :