حکومت پنجاب اور محکمہ تحفظ ماحول بھٹہ مالکان کو نئی ٹیکنالوجی کے اختیار کرنے میں فنی اور مالی معاونت فراہم کرئے گا‘ ذکیہ شاہنواز

زگ زیگ بھٹوںسے 40 فیصد ایندھن کی بچت اور 70فیصدکاربن کے اخراج میں کمی ہوگی،محکمہ تحفظ ماحول صوبہ میں جدید طرز کی ماحول دوست بھٹہ ٹیکنالوجی کے اختیار کرنے کے لیے کوشاں ہے‘ وزیر تحفظ ماحول کا نیپالی زگ زیگ بھٹوں سے متعلق ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:01

حکومت پنجاب اور محکمہ تحفظ ماحول بھٹہ مالکان کو نئی ٹیکنالوجی کے اختیار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے ا ینٹوں کے بھٹوں میںماحول دوست اورموثرسرمایہ کاری پر مشتمل ٹیکنالوجی بہت جلد متعارف کرائی جائے گی،اس ضمن میں محکمہAll Pakistan Brick Kilns Owners Assosoation کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے حکومت پنجاب اور محکمہ بھٹہ مالکا ن کو ہر ممکن ٹیکنیکل اور مالی معاونت فراہم کرئے گا تاکہ ہر صورت فضا ء میں کاربن کے اخراج کو روکا جا سکے اس سلسلے میں پنجاب کی بھٹہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مسلسل مشاورت کا عمل جاری رہا اور آج مثبت نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ تمام بھٹہ مالکان اس بات پر رضامند ہو ئے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے ،رائیونڈ روڈ پر حاجی اسلام کے کے قائم کردہ ماڈل بھٹے کے کامیاب نتائج کی صورت میں موجود تمام بھٹوں کو نیپالی ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے چیمبر آف کامرس میں محکمہ تحفظ ماحول ICIMOD اور وفاقی محکمہ تحفط ماحول کے باہمی اشتراک سے اینٹوں کے بھٹوں کو نیپالی طرز کے زگ زیگ بھٹوں پر منتقل کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ممبر آل بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن حاجی اسلام کے رائیونڈ روڈ پر قائم کردہ ماڈل بھٹے کے کامیاب نتائج کی صورت میں موجود تمام بھٹوں کو نیپالی ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا جائے گاسیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب سیف انجم نے کہا کہ ہم نیپال سے آنے والے ر ٹرینرزاور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس طریقہ کارکے اپنانے سے پنجاب میں فنکشنل اینٹوں کے دس ہزار بھٹوں کے کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے میں مد دملے گی صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ EPAہر ممکن تعاون فراہم کرئے گا اس موقع پرڈائریکٹر تحفظ ماحول پنجاب نسیم الرحمان شاہ ، صدرآل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن شعیب خان نیازی ، حاجی اسلام ،چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس مسز تہمینہ ،جاوید اقبال،نمائندہ نیشنل انرجی ایفیشنسی کنزپمشن مسٹر اسد اور جنوبی پنجاب سے آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن کے تمام اعلیٰ عہدداران موجود تھے۔