وزیر اعلی سندھ کے آئی جی کو تین آپشنز، رخصت، تبادلہ یا پیشہ ورانہ ہم آہنگی

سیاست سے لینا دینا نہیں، پولیس کو محکمے کی طرح چلانا چاہتا ہوں، اے ڈی خواجہ کا جواب، مراد علی شاہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:00

وزیر اعلی سندھ کے آئی جی کو تین آپشنز، رخصت، تبادلہ یا پیشہ ورانہ ہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی آئی جی اے ڈی خواجہ اور حکومت سندھ کے درمیا ن تنازع ختم نہیں ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ وزیر اعلی ہاؤس میں دونوں بڑوں کی بیٹھک میں وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اے ڈی خواجہ کو تین آپشنز دیئے۔

(جاری ہے)

پہلا آپشن رخصت پر چلے جائیں، دوسرا آپشن تبادلہ کرا لیں اور آخری آپشن ہم سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کر لیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیس میں بھرتیاں سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں تو ہی بہتر ہے، صوبے میں اہم افسران کی تعیناتی میں حکومت سے تجاویز لی جائیں، جس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جواب دیا کہ حکومت سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، پولیس کو محکمے کی طرح چلانا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :