وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سی پیک منصوبے کے متاثرین کو قانون کے مطابق معاوضہ دینے کی ہدایت

صوبائی حکومت میرٹ، شفافیت ،قانونی تقاضوں کو پورا کرنے پر یقین رکھتی ہے، حکومت کی جانب سے طے شدہ معاوضے کی ادائیگی میں کسی کیساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ ہوگی،پرویزخٹک

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:00

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سی پیک منصوبے کے متاثرین کو قانون کے مطابق ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سی پیک منصوبے کے متاثرین کو قانون کے مطابق معاوضہ دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ متاثرین کو کسی قسم شکایت کا موقع نہ ملے انہوں نے کہا ہے صوبائی حکومت میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے پر یقین رکھتی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے طے شدہ معاوضے کی ادائیگی میں کسی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ ہوگی۔

وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سابقہ ایم پی اے تاج محمد ترند کی سربراہی میں ضلع بٹگرام کے نمائندہ وفد کے ساتھ اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنرہزارہ ، ڈپٹی کمشنر بٹگرام، جنرل منیجر این ایچ اے ایبٹ آباداور کلکٹرآف سی پیک ہزارہ ریجن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کر سکتے قانون جس بات کی اجازت دیگا اس کے مطابق معاملات طے کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات، مواصلات، آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں جس سے سی پیک کے متاثرین کوخدشات ہیں اس حوالے سے وہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیں جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرموقع پر جا کر متاثرین کی شکایات کا ازالہ بھی کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 15 ستمبر تک انہیں ایک جامع رپورٹ پیش کریں تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو 17 جولائی 2017 کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :