کوہستان میں معروف عالم دین مولانا سعید عمر کے بھائی اندھا دھند فائرنگ سے قتل

ہفتہ 9 ستمبر 2017 15:24

کوہستان میں معروف عالم دین مولانا سعید عمر کے بھائی اندھا دھند فائرنگ ..
کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) کوہستان کے علاقہ گیال سیو کے دیور نامی گائوں میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے معروف عالم دین مولانا سعید عمر کے بھائی سلمد رقوم جورے خیل کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ملزمان آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ قتل کی وجہ 34 سال پرانی دشمنی بنائی جا رہی ہے۔ ادھر ورثاء کی جانب سے دعویداری سامنے آئی ہے کہ گل ثمر اور محمد دین پسران قہار نے مقتول سمد رقوم کا قتل کیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق 1984ء میں ملزمان کے بھائی گیال کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش جنگل میں پھینک دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :