جی بی سی سی آئی کے وفد کی کسٹمز حکام سے ملاقات‘ سوست ڈرائی پورٹ کو خصوصی ریلیف ‘ چائنہ حکام کو ایگریمنٹ کا پابند بنانے کا مطالبہ

ہفتہ 9 ستمبر 2017 13:37

جی بی سی سی آئی کے وفد کی کسٹمز حکام سے ملاقات‘ سوست ڈرائی پورٹ کو خصوصی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور چائینہ کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو پاک چائینہ ٹریڈ ایگریمنٹ کے مطابق کیا جائے جس کو چینی حکام نظر انداز کررہے ہیں اور سوست ڈرائی پورٹ کا دیگر ڈرائی پورٹس کے ساتھ موازنہ نہ کرتے ہوئے خصوصی ریلیف دی جائے جبکہ کسٹم انٹیلی جنس،پشاور اور اسلام آبادکسٹمز عملے کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے سوست ڈرائی پورٹ میں ٹرانسپورٹرز کی رہائش اور ہفتہ میں دو دن بارڈر کو بندکے مسئلے کو بھی متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یہ مطالبہ بذریعہ قرارداد کسٹمزحکام سے ملاقات کے بعد پیش کیا ‘ملاقات میں ممبر کسٹمز ایف بی آر محمدزاہد کھوکھر،کلکٹر محمد علی رضا ، ایڈیشنل کلکٹر کرم الٰہی ، ڈی سی اکبرجان جنداپور و دیگر موجود تھے جبکہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے وفد میں جوہر علی راکی نائب صدرایف پی سی سی آئی، نائب صدر چیمبر آف کامرس منظور حسین ، نائب صدر پی جی ایم اے صفت شاہ ، صدر چیمبر آف کامرس نگر محمد علی قائد ،صدر امپورٹر اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن محمد اسماعیل ،معروف کاروباری شخصیت اقبال پٹھان ، ناصر راکی و دیگر موجود تھے قرارداد میں گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے وفد نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کی تاجر برادری شدید مسائل کا شکار ہے کسی بھی آئیٹم پر اچانک ٹیکس بڑھادیا جاتا ہے ،اپنا ذاتی مال لیکر آنے والے چھوٹے تاجروں کو خصوصی چھوٹ دی جائے ، پاکستان سے چائینہ جانے والی اشیاء ڈرائی فروٹ ، چلغوزہ و دیگر اشیاء پر پابندی لگائی جاتی ہے‘ جبکہ چائینہ سے تمام اشیاء بلاروک ٹوک پاکستان آتی ہیں جس سے مقامی تاجروں کو شدیدمشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے ‘انہوںنے کہاکہ16ہزار فٹ کی بلند ی پر خنجراب ٹاپ پر کاشغر تک کا روٹ پرمٹ رکھنے والے مقامی تاجروں کے کنٹینروں کو 6,6گھنٹوں تک روکے رکھا جاتا ہے جس سے ان کو منافع کے بجائے گھاٹے کا سامنا کرناپڑتاہے‘ انہوں نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے نوٹس لینے اور چینی حکام کو ایگری منٹ کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا‘ انہوں نے جیمز سٹون کی برآمد میں صوبائی حکومت کی جانب سے غیر قانونی رکاوٹیںڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے اصلاح احوال کا بھی مطالبہ کیا‘ کسٹمز حکام نے جی بی سی سی آئی کے وفد کو تحفظات کا ازالہ کرنے اور شکایات دور کرنے کیلئے متعلقہ فورم پر مسئلہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :