علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کاروائی ،

کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد

ہفتہ 9 ستمبر 2017 11:47

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کاروائی  ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کاروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا،مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز کے مسافر کے بیگ سے چار سو کلو سونا برآمد کیا گیا،ملزم نے سونا بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ حکام نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل سونے کے اسمگلر سے  کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔ڈی سی کسٹم کے مطابق مانچسٹر سے لاہور آنے والے مسافر کے سامان سے 4کلو سونا برآمد کیا گیا۔ ملزم نے سونا اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :