پیمرا ، عارف حمید بھٹی کی جانب سے اللہ رب العزت کے لئے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس پر اے آر وائی کو شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:22

پیمرا ،  عارف حمید بھٹی کی جانب سے اللہ رب العزت کے لئے غیر ذمہ دارانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو اس کے پروگرام دی رپورٹرز میں عارف حمید بھٹی کی جانب سے اللہ رب العزت کے لئے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا مواد پیمرا ایکٹ 2007ء اور الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق 2015ء کی کئی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو 15 ستمبر تک شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے کہ وہ سات دنوں میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ علاوہ ازیں اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر 15 ستمبر کو سماعت کے لئے پیش ہوں۔ مقررہ وقت میں جواب اور سی ای او کے پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یکطرفہ کارروائی کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :