یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل جاری

ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی اورشورش سے متاثرہ 113 سکولوں کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں تعمیر نو میں طے شدہ معیار کو یقینی بنا یاجائے اور تعمیر نو کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا ئے، سکولوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی جی (پارسا ) محمد خالد

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) صوبائی ادارہ برائے تعمیر نو بحالی و آبادکاری (پارسا )کے زیر ا نتظام امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )اور ادارہ برائے تعمیرنو، بحالی و آباد کاری ( پارسا) کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول اکبر پورہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول باب جدید اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پشتون گڑھی کا دورہ کیا۔

اس مو قع پر پا رسا کے سینئر عہدیداران بھی موجو د تھے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد خالد نے اس موقع پر کہا کہ سکولوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایا ت دیتے ہو ئے کہا کہ تعمیر نو میں طے شدہ معیار کو یقینی بنا یاجائے اور تعمیر نو کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا ئے۔واضع رہے کہ پارسا کے زیر انتظام سیلاب سے متاثرہ 58سکولوں کی دوبارہ تعمیرپر کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی اورشورش سے متاثرہ 113 سکولوں کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :