میرپور، پانی کی ٹینکی میں نہاتے ہوئی4 بہن بھائی ڈوب کرجاں بحق

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) میر پور کے نواحی علاقے برنالہ میں چاربہن بھائی ٹینکی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ کے نواحی گائوں میں پانی والی ٹینکی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کا باپ لاہور میں مزدوری کرتا ہے جب کہ حادثے کے وقت بچوں کی ماں بازار گئی ہوئی تھی کہ واپسی پر چاروں بچوں کو ٹینک میں جاں بحق پایا۔پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 9، 7 ، 5 اور 3 سال ہے جن میں 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :