چکوال میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) چکوال میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پریس کلب چکوال سے تحصیل چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں قائد ین پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین سٹوڈنٹ ونگز ، اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے اراکین کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان برما حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے ۔ اقوام متحدہ اپنی امن فوج برما میں بھیجے تاکہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا سد باب کیا جا سکے۔