نیشنل پارٹی قوم پرست و جمہوریت پسند پارٹی ہے ،میر حاصل خان بزنجو
بابائے بلوچستان کے فلسفے کو لیکر روزِ اوّل سے عوام کی قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں ،اڑھائی سالہ حکومت عوام کے سامنے ہے ،بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ، تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر نا خواندگی کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ
جمعہ 8 ستمبر 2017 22:15
(جاری ہے)
نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ایک تاریخ اور ایک حقیقت کا نام ہے ہم نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی بھلائی اور ان کے مستقبل کی فکر لیکر ہی سنجیدہ اور تحمل وبرداشت کی سیاست کو فروغ دیتے آئے ہیں ۔
ہماری کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کریں اور ان کی خوشحالی کے لئے جتنے بھی وسائل ہیں وہ خرچ کئے جائیں ہمیں ڈھائی سالہ اقتدار ملی جس میں ہم نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ مرکوزکئے رکھا اور ایجوکیشن کوخصوصی اہمیت دی گئی یونیورسٹیز اور کالجز واسکولز کے قیام کے لئے ہماری حکومت نے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ۔ انہوںنے کہاکہ تحصیل نال میں ہڑنبو ڈیم بن گیا ہے اس ڈیم کے فوائد آس پاس کے تمام علاقوں کو ملیں گے ، بنجر زمینوں کو سیراب کیا جاسکے گااور بارش کے پانی سے ندی نالوں میں ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ کیا جاسکے گا ۔صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہم روزِ اوّل سے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں اب تک ہم نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام شعبوں پر رقم خرچ کی ہے ۔ڈیمز پر اس لئے خصوصی توجہ مرکوز کررکھے ہیں کہ ہمارے ہاںبارشیں کم ہوتیں ہیں اگر بارش ہوبھی جائے تو بارش کا پانی ندی نالوں کی نظر ہو کر ضائع ہو جاتاہے جس کا آس پاس کے علاقوں کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا ہے تاہم ڈیمز بنانے سے بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر اسے عوام کے عام استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔جس سے نہ صرف زیر زمین پانی کے سطح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے بنجراور غیر آباد زمینوں کو بھی آباد کیا جاسکتا ہے ۔ہڑنبو ڈیم بننے سے مقامی آبادی کافی خوش ہیں اور ان کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ حکومت عوام کے دیگر بنیادی مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ، تعلیم صحت مواصلات کی تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں جن پر کا م ہورہاہے ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی عوام دوست پارٹی ہے جو کردار کے حامل اقدامات کرکے عوام کی فلاح وبہبود کو ممکن بنارہی ہے نیشنل پارٹی عوام کے ہر شعبے کو ترقی دینے کی کوشش کی اور ایک مثالی حکومت قائم کرکے تاریخ کا حصہ بنی عوام کے لئے نیشنل پارٹی آئندہ بھی عوام کی خدمت اسی طرح جاری رکھے گی ہم خدمت اور عوام دوست اقدامات کی بدولت ہی اگلے الیکشن میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.