اللهتعالیٰ کے نام کیساتھ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس نشر کرنے پر پیمرا کا ’اے آر وائی نیوز‘کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:15

اللهتعالیٰ کے نام کیساتھ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس نشر کرنے پر پیمرا کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام ---’دی رپورٹرز‘ بتاریخ 7ستمبر 2017ء میںعارف حمید بھٹی کی جانب سے الله تعالیٰ کا ذکر انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سات یوم یعنی 15ستمبر 2017ء تک جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینل کا یہ عمل پیمرا قوانین اور ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015ء کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ سے بذریعہ اظہارِ وجوہ سات یوم یعنی 15ستمبر 2017ء تک جواب طلب کر لیا ہے اور چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی مذکورہ تاریخ کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا ہے۔ عدم پیروی کی صورت میںپیمرا قوانین کے تحت یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :