اورکزئی، فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکہ 6،اہلکار زخمی

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:00

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادیزئی میں فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکہ 6اہلکار زخمی ،گاڑی کو شدید نقصان فورسز کا قافلہ خادیزئی سے غلجو آ رہا تھا ،اس حوالے سے سیکیورٹی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر دو بجے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ اپر اورکزئی کے علاقہ خادیزئی سے غلجو آ رہا تھا کہ سڑک پر نصب شدہ بارودی سرنگ سے فورسزکی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6سیکیورٹی اہلکار صوبیدار یسین ،حوالدار شفیق ،سپاہی انور سعید ،سپاہی نور عالم اور ایک کا نام معلوم نہ ہو سکا زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :