دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ضلع کونسل چوک میںاحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 8 ستمبر 2017 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ضلع کونسل چوک میںاحتجاجی مظاہرہ مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کی شرکت اس موقع پر شرکاء کی جانب سے برمی فوج ، بدھسٹ دہشت گردوں اور بھارت و امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں انسانیت سوز مظالم کیخلاف تحریریں درج تھیںاحتجاجی مظاہرے کے اختتام آنگ سان سوچی کی تصویر بھی نذر آتش کی گئی احتجاجی مظاہرے سے کوآرڈینیٹردفاع پاکستان کونسل ،قاری عبدالشکور صدر ملی یکجہتی کونسل،ابو ساریہ مظہر رہنما جماعت الدعوة، حمزہ بنوری رہنما مجلس علماء پاکستان،،قاری یونس خلیق،شیخ سلیم الرحمن و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیامقررین کے خطابات کے دوران روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے تذکرہ پر زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے مقبول احمد کوآرڈینیٹردفاع پاکستان کونسل نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمان ملک برما سے سفارتی تعلقات ختم کریں ان کے سفیروں کو ملکوں سے نکالیں اور اپنے سفیروں کو واپس بلائیں برما کی فوج اور بدھسٹ دہشت گردمظالم سے باز نہیں آتے تو پاکستان ، ترکی اوردیگرمسلم ملکوں کو اپنی فوج داخل کرنے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے برمی مسلمان دہشت گردوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں وہ کشمیریوں کی طرح پتھر لیکر بھی میدان میں نکل آئیں تو ظلم رک جائے گا برمی مسلمانوںسے ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے‘ ہمیں ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے پاکستانی حکومت ،فوج اور جماعتوںکو اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے دشمن کی گولی کے جواب میں اگر پتھر ہیں تو وہی لیکر میدان میں نکل آئیںبرما میں دس لاکھ مسلمان ہیں اگر وہ سب یہ عزم کر لیں تو ایک دن میں یہ ظلم رک جائے گا