وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر میں چند روز قیام کرنے کے بعد پھر لاہور پہنچ گئے

جمعہ 8 ستمبر 2017 18:48

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر میں چند روز قیام کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر میں چند روز قیام کرنے کے بعد پھر لاہور پہنچ گئے لاہور پہنچنے پر انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ سے ملاقات کی ملاقات کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر غزالی سلیم بٹ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔