تھرپارکر میں چکن گنیا بے قابو، 200افراد مرض میں مبتلا

جمعہ 8 ستمبر 2017 18:28

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء)تھرپارکر میں چکن گنیا بے قابو ہو گیا۔چھاچھرو اور مٹھی کے بعد چکن گنیا نے اسلام کوٹ کے دیہات کا رخ کر لیا جہاں200 سے زائد افراد چکن گنیا کا شکار ہو گئے۔چھاچھرو اور مٹھی کے شہری و دیہی علاقوں میں دو ہزارسے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھرگاوںشہمیر وکیہ اور علو کوٹڑیو میں چکن گنیا کے باعث 200سے زائد افراد جوڑوں اور ہڈیوں کی شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی اکثریت اپنے گھروں اور دیہات تک محدود ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے اب تک پچیس سو سے زائد افراد چکن گنیا سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر شفیق میمن نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ دیہات میں جا کر مریضوں کا علاج کر رہی ہیں۔