آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں204ویں کور کمانڈرز کانفرنس

ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 17:15

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں204ویں کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں204ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 204ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔