کراچی ، عدالت نے ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی

جمعہ 8 ستمبر 2017 16:44

کراچی ، عدالت نے ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے، مقدمہ میں نامزد جام اجمل جیل میں ہے جبکہ دیگر ملزمان نے ضمانت لے رکھی ہے، دیگر ملزمان میں جمشید،عمران، سلیم، اکرم،بابر،صائمہ بانو،جام اختر، عمیر شاہ شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ کھارادر میں ڈکیتی کا مقدمہ 2014 میں درج ہوا تھا۔