عدالت نے اسلحہ کیس میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے 3 ملازمین کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 16:44

عدالت نے اسلحہ کیس میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے 3 ملازمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے اسلحہ کیس میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے 3 ملازمین کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے تین ملازمین ابراہیم،نیک محمد نوحانی اور سکندر بروہی کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔ ملازمین کو مئی 2105 میں مرزا ہاؤس ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جیز برآمد ہوئی تھیں پولیس کے مطابق تینوں ملازمین جرائم پیشہ اور انکا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :