180ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال 30جون تک قابل عمل ہے‘ ترجمان وزارت تجارت

برآمدات کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ،نان ٹیکسٹائل برآمدات پر ڈیوٹی واپسی کی مد میں ساڑھے 12ارب مختص کئے گئے ہیں

جمعہ 8 ستمبر 2017 15:51

180ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال 30جون تک قابل عمل ہے‘ ترجمان وزارت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) نان ٹیکسٹائل برآمدات پر ڈیوٹی واپسی کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، 180 ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال 30جون تک قابل عمل ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق حکومت نے برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے مربوط اقدامات کئے ہیں جن کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

180ارب روپے کا برآمدی پیکیج اگلے سال تیس جون تک قابل عمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پیکیج کے تحت ان برآمد کنندگان کے لئے رواں مالی سال کی مراعات دستیاب ہوں گی جو سالانہ برآمدات میں دس فیصد اضافہ کریں گے۔سالانہ مختص کی گئی رقم میں سے 107ارب 50کروڑ روپے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے رکھی گئے ۔ترجمان نے کہا کہ نان ٹیکسٹائل برآمدات پر ڈیوٹی واپسی کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :