بھمبھر آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں چار بچے گھر کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 8 ستمبر 2017 16:21

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) بھمبھر آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں چار بچے گھر کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو برنالہ کے گائوں تھب میں اس وقت پیش آیا جب چاروں بچے دو بہنیں ‘ دو بھائی کھیلتے ہوئے واٹر ٹینک کے قریب بئے اور پھر اس میں ڈوب گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ چاروں بہن بھائی گھر میں اکیلے تھے اور ان کی فوری مدد کے لئے کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں بچوں کے کھیلنے کے دوران ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں بچوں کی اموات واقع ہوئیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :