ہیلتھ یونٹس کیلئی9ہزار بیڈز کی خریداری میں بے ضابطگیاں مسلم لیگ (ق) نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

جمعہ 8 ستمبر 2017 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ، ریجنل ہیلتھ سینٹرز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کے لئے خرید ے گئے کروڑوں روپے مالیت کے 9ہزار بیڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر پنجا ب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔

اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے خدیجہ فاروقی ن کہا کہ بڑی تعداد میں بیڈز کی خریداری کے لئے نجی کمپنی کو قوائدو ضوابط سے ہٹ کر ٹھیکہ دیا گیا جس سے محکمہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا، انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا عمل شروع کررکھا ہے جس کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نی9ہزار بیڈز مالی سال2016-17میں خریدے جس میں مبینہ طور پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بیڈ فراہم کرنے کیلئے محکمہ نے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا وہ قوائد و ضوابط پر پوری نہیں اترتی تھی ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں بیڈز کی خریداری میںکرپشن کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :