بر ما میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروںکو جو کردار ادا کر نا چاہیے تھا وہ نہیں کیا جا رہا ہے ‘مولانا فضل الرحمن

اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی ادارے بر مامیں مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں‘پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

جمعرات 7 ستمبر 2017 22:21

بر ما میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروںکو جو کردار ادا کر نا چاہیے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بر ما میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروںکو جو کردار ادا کر نا چاہیے تھا وہ نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ پس پرمختلف سازشیں کھیلی جا رہی ہیں ان مظالم اور امریکی دھمکیوں کے خلاف حکومت مؤثر حکمت عملی اپنا ئے ،جے یو آئی آج بروز ( جمعہ ) کو ملک بھر میں بر ما میں مسلمانوں پر بدترین مظالم اور امریکی دھمکیوں کے خلاف یوم احتجاج کے طور پر منائے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مفتی ابرار احمد ،صاحبزادہ اسعد محمود ،طارق خان بلوچ اور دیگر مو جود تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے علماء خطباء سے اپیل کی ہے وہ جمعہ کے اجتماعات میں امریکی دھمکیوں اور بر ما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرار دادیں منظور کرائیں اور کار کن اور قوم سراپا احتجاج ہو کر سڑ کوں پر آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکی دھمکیوں کے بعد حالات کو سمجھنا چاہیے اور اب خار جہ پالیسی کا قبلہ درست کر نے کا بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے بیان نے دنیا میں جنگ کے تسلسل اور امریکی ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تاریخ کے بد ترین مظالم پر کوئی درندہ صفت انسان ہی خاموش رہ سکتا ہے ۔اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی ادارے بر مامیں مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستا نی قوم اپنے ملک کی حفاظت کر نا جانتی ہے ۔پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرأت مند قوم ہے ۔امریکہ کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :