راولپنڈی، پابندی کے باوجودکولاڈرنکس اور گٹکاکی فروخت پر سر سید سکول کینٹین سیل، 41سکولوںکو وارننگ نوٹس

ناقص اشیا ء کی موجودگی پروی آئی پی پان شاپ،جان جنرل سٹور اورہولی فیملی سٹاف کینٹین بھی سیل قوانین کی خلاف ورزی پر 8فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، 56کو وارننگ نوٹس جاری

جمعرات 7 ستمبر 2017 19:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) پنجا ب فو ڈاتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سر سید سکول کینٹین کوگٹکا اورکاربونیٹیڈ ڈرنکس فروخت کرنے کی بناء پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

وی آئی پی پان شاپ،جان جنرل سٹور اورہولی فیملی سٹاف کینٹین کو بھی صفائی کے ناقص انتظامات ، سیوریج کے ناقص انتظامات،دوران کام ملازمین کا جیولری کے استعمال،ذائد المیعاد اشیاء خورک کا استعمال،ذائدالمیعاد اشیاء خوراک کی سٹوریج اور فروخت،برتنوں کی صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کا دوران کام اپرن اور دستا نے اورہیڈکور استعمال نہ کرنے،حشرات کی موجودگی ، اشیاء خوراک کو نہ ڈھانپے، کوڑا دان کھلے منہ والے استعمال کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے ، ممنوعہ اشیاء خوراک استعمال کرنے پر سیل جبکہ المدینہ نان شاپ،فریشکو سوئیٹس،فور سٹار ریسٹورنٹ،فائیو سٹار جنرل سٹور،علی نان سنٹر،کامران سوئیٹس اینڈ بیکرز ، رائل سوئیٹس اینڈ بیکرزاور ثقلین بیکرز کو00,1500,10,000,1000,2000,3500,3000,5000 80اور مجموعی طور33,000 رو پے جر ما نہ کر دیا گیا مز ید برآں ہزارہ ٹریڈرز،خان جنرل سٹور،طیب پلائو ہائوس،یاسر ناصر کریانہ سٹور،عبد اللہ سپر سٹور،بسم اللہ جنرل سٹور،سن رائز بیکرز آوٹ لیٹ،سن رائز بیکرز پراڈکشن یونٹ،سن رائز ریفریشمنٹ،الحسن برادرز،نیو چاہت بیکرز،الحسیب تمباکو نسوار سٹور،ابو بکر جنرل سٹور،حاجی صفدر حسن کھل چوکر شاپ،سیو اون مارٹ،سٹی سپر سٹور،عباسی یادگار جنرل سٹور،میر برادر جنرل سٹور،مدینہ کیش اینڈ کیری،المدینہ نان شاپ،خان جنرل سٹور،خان کولڈ ڈرنکس،شیخ سوڈا واٹر،شوکت ہوٹل،مسٹر علی بیکری اینڈ ریفریشمنٹ،شیریں کدہ سوئیٹس اینڈ بیکرز،بسم اللہ ریفریشمنٹ،نیلم سوئیٹس اینڈ بیکرز،بسم اللہ مری جنرل سٹور،نیو فیصل سدوزئی جنرل سٹور،نصیر میرج فوڈز،ساہیوال تکہ ہائوس،ایم عادل بیکری اینڈ جنرل سٹور،ایم شکیل برگر،علی بابا بیکرز،چوہدری بیکرز اینڈ ملک شاپ،طاہر بٹ کولڈ کارنر،فانی فوڈ کارنر،ہولی فیملی کافی شاپ،السعادت سوئیٹس آوٹ لیٹ،السعادت سوئیٹس پراڈکشن یونٹ،حسن ہوٹل،دلشاد کیفے،بسم اللہ فوڈز اینڈ جوس کارنر،بسم اللہ کریانہ سٹور،بٹ سوئیٹس ہائوس،راجہ سوئیٹس اینڈ بیکرز آوٹ لیٹ،راجہ سوئیٹس اینڈ بیکرز پراڈکشن یونٹ،سپر پان شاپ،ندیم بیکرز اینڈ سپر سٹور،ڈھابہ ہوٹل،وقاص جنرل سٹور،غوثیہ جنرل سٹور،دل خوش نان شاپ،باوا محمد بشیر ٹک شاپ،نایاب فوڈز،نیو ڈیفوڈلز بیکرز اینڈ فیملی مارٹ،الشرق نیوز ایجنسی،ڈان نیوز ایجنسی،مدینہ ملک شاپ،لاہور ریفریشمنٹ،ولی خان کریانہ سٹور،انٹر نیشنل ٹریڈرز،المکہ فیئر پرائس شاپ،مون لائٹ بیکرز،پاکستان سوئیٹس ایند بیکرز،کاشف سٹیشنرز اینڈ جنرل سٹور،فریش وے بیکرز،فریشکو بیکرز آوٹ لیٹ،کشمیر ہوٹل،ایم ایس جنرل سٹور،مغل کریانہ سٹور،جمیل سوئیٹس،عباسی ریسٹورنٹ اور ارشد عباسی کولڈ کارنر کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بہتری کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔