ڈائریکٹر جنرل نیشنل فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مختصر دورہ

ڈویژنل پبلک سکول اور سلطان فائونڈیشن سکول کی کنٹینز کا معائنہ، موجود ملازمین کو بچوں کو صرف معیاری اشیاء ہی فروخت کرنے کی ہدایت

جمعرات 7 ستمبر 2017 19:24

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل نیشنل فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مختصر دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول اور سلطان فائونڈیشن سکول کی کنٹینز کا معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے کینٹینز پر موجود ملازمین سے کہا کہ بچوں کو صرف معیاری اشیاء ہی فروخت کی جائے ،رجسٹرڈ کمپنیوں کی معیاری اشیاء ہی سکولز میں فروخت کیلئے رکھی جائیں ،غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء ہرگز فروخت نہ کی جائیں ،انہوں نے سکولز کینٹینز میں صفائی ستھرائی اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نور الامین مینگل نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دفتر جلد قائم کرکے یہاں عملہ تعینات کردیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مضر صحت ،ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :