بینظیربھٹوقتل کیس:عدالت کے فیصلے کیخلاف آصف زرداری کانظرثانی اپیل دائرکرنے کااعلان

بلاول ہاؤس کراچی میں مشاورتی اجلاس،بلاول بھٹو کا اپنی والدہ بےنظیربھٹو قتل کیس اور نانا ذوالفقارعلی بھٹو پھانسی کیس میں فریق بننے کا فیصلہ، تین اپیلیں دائر کی جائیں گی،آصف زرداری کےسردار لطیف کھوسہ جبکہ بلاول کے وکیل سینیٹرفاروق ایچ نائیک ہوں گے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 ستمبر 2017 18:52

بینظیربھٹوقتل کیس:عدالت کے فیصلے کیخلاف آصف زرداری کانظرثانی اپیل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 ستمبر 2017ء ) : انسداد دہشتگردی عدالت کے سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹوقتل کیس کے فیصلے کیخلاف آصف زرداری نظرثانی اپیل دائرکریں گے،جبکہ بلاول بھٹو نے اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹو پھانسی کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا،آصف زرداری کی اپیل سردار لطیف کھوسہ فائل کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں پارٹی کامشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے چیئرپرسن محترمہ بےنظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لطیف کھوسہ اور اعتزازاحسن نے بے نظیربھٹوقتل کیس پربریفنگ دی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بلال بھٹونے بانی پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹوپھانسی کیس میں نظرثانی اپیل میں فریق بننے کافیصلہ کرلیاہے۔

بلاول بھٹو نے سینیٹرفاروق ایچ نائیک کووکیل مقررکردیا ہے۔ اسی طرح سابق صدر زرداری نے سردار لطیف کھوسہ کو وکالت نامہ دے دیا۔ آصف زرداری کی اپیل سردار لطیف کھوسہ فائل کریں گے۔ آصف زرداری بطور متاثرہ فریق انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکریں گے۔ بلاول بھٹو بھی آصف زرداری کی نظرثانی اپیل میں فریق ہوں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ بینظیر قتل کیس کے فیصلے پر نقائص اور دیگر امور پرمشاورت کی گئی۔ فیصلے کے نقائص کے پیش نظر تین اپیلیں دائر کی جائیں گی۔68گواہان پرویز مشرف کی موجودگی میں پیش ہوئے۔ عدالت پابند نہیں کہ مفرور کا انتظار کرتی رہے۔پرویز مشرف کے باہر جانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے اجازت نہیں لی گئی۔