ضلع ہرنائی مون سون کے رینج میں واقع ہے‘حکومت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد ضلع ہرنائی میں بھی تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر

جمعرات 7 ستمبر 2017 18:51

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنرمحمد ذاکرناصر نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی مون سون کے رینج میں واقع ہے جبکہ حکومت بلوچستان اور محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد ضلع ہرنائی میں بھی تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کومقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکمے ملازمین کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی اور دستیاب مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی مون سون بارشوں کی رینج میں ہونے کی وجہ سے ہرسال بہت زیادہ بارشیں ہوتی ہے‘ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ ایرگیشن سمیت دیگر تمام محکموں کو اپنے تمام مشنری کو مکمل طورپر بمیایہ عملہ الرٹ رکھنا ہے تاکہ مون سون کے بارش اور سیلاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور کسی بھی بڑے پیمانے پر نقصانات سے علاقے اور عوام کو بچایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکمے اپنے ملازمین کو ڈیوٹیوں کا پابند بنائیں اور اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اس سلسلے میں ڈی سی آفس کو کنٹرول روم میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر ڈی سی دفتر سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام حفاظتی بندات کا ہنگامی طور پر دورہ کریں اور حفاطتی بندات کی پشتوں کا معائنہ کریں تاکہ اگر کسی بھی حفاظتی بندمیں کوئی جگہ بھی جگہ متاثر ہو انہیں فوری مرمت کرسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچنا ممکن نہیں تاہم حفاظتی اقدامات سے قدرتی آفات سے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بی اینڈآر روڈ کو محکمہ کی مشینری کو سٹینڈبائی رکھنے اور بارشوں اور سیلاب کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد رفت بحال رکھنے کی ہدایت جاری کی۔