مریدکے ،پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،10خطر ناک اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 7 ستمبر 2017 18:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) صدر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 10خطر ناک اشتہاری ملزم گرفتار ، اسلحہ و منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او سرفراز خان ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی مریدکے محمد نواز سیال اور انسپکٹر چوہدری ذوالفقار ورک نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرکے چار کلاشنکوف ، چار پسٹل ، ایک رائفل اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا سلسلہ جار ی رہے گا ۔ کامیاب سرچ آپریشن کرنے پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی مریدکے محمد نواز سیال اور انسپکٹر ذوالفقار ورک اِن کی ٹیم کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :