پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر،13اور انڈر،17کے ٹرائلز کیلئے جونیئر کھلاڑی عید الالضحی کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے

جمعرات 7 ستمبر 2017 16:51

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر،13اور انڈر،17کے ٹرائلز کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر۔13اور انڈر۔17کے ٹرائلز کیلئے جونیئر کھلاڑی عید الالضحی کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری وونگ کمانڈر طاہر سلطان کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن گراس روٹ لیول پر با صلاحیت سکواش پلیئرز کو ڈھونڈ کر آنے لانے اور جونیئر سکواش پلیئرز کی نرسری بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں متعلقہ ایسو سی ایشنز نے انڈر۔13اور انڈر۔17سکواش پلیئرز کے ٹرائلز لئے جن میں سے منتخب ہونے پلیئرز کو اسلام آباد بلایا گیا ہے جو ٹرائلز میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ طاہر سلطان نے مزید بتایا کہ رواں ماہ قطر میں انٹرنیشنل جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ کے مقابلے ہونگے جس میں سکواش فیڈریشن بھی پلیئرز بھجوانے پر غور کر رہی ہے تاکہ نوجوان پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع مل سکے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :