وولٹا سائیکل ریس ، 17 واں مرحلہ آسٹریا کے سٹیفن کے نام

ایونٹ میں برطانوی کھلاڑی کرس فروم کی برتری برقرار ، خراب موسم کے باوجود سائیکلسٹوں کے حوصلے میں کمی نہیں ہوئی

جمعرات 7 ستمبر 2017 16:37

وولٹا سائیکل ریس ، 17 واں مرحلہ آسٹریا کے سٹیفن کے نام
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2017ء) سپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کا 17 واں مرحلہ آسٹریا کے سٹیفن نے جیت لیا ۔ ایونٹ میں برطانیہ کے کرِس فروم کی مجموعی برتری برقرار ہے ۔ وولٹا سائیکل ریس میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

17ویں مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب محنت کی ، خراب موسم کے باوجود سائیکل سواروں کا جذبہ کم نہ ہوا ، آسٹریا کے سائیکلسٹ سٹیفن ڈینفیل نے کھیل کے آغاز سے ہی زبردست پرفارمنس دکھائی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 48 منٹ اور 52 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی سمیٹی ۔ ایونٹ میں برطانیہ کے کرِس فروم کی مجموعی برتری برقرار ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :