چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا اجمل خان وزیر کی اہلیہ کے انتقال پر کا اظہار تعزیت

جمعرات 7 ستمبر 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے چیف آرگنائزر اجمل خان وزیر کی اہلیہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :