20روپے کے تنازع پر مریض قتل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 ستمبر 2017 14:48

20روپے کے تنازع پر مریض قتل
ایبٹ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 07ستمبر 2017ء ): 20روپے کی پارکنگ فیس کے تنازع پر ایک شخص قتل،تین افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہر پارکنگ فیس پر تنازعہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

20روپے کی معمولی پارکنگ فیس پر تنازعہ اتنا بڑھا کہ پارکنگ کے ٹھیکے دار نے فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر قتل جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔معلومات کے مطابق قتل ہونے والا راہگیر مریض تھا جو ہسپتال سے دوا لینے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا شکار ہو گیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے جبکہ زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔