فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ بنوں گا، کپل شرما

جمعرات 7 ستمبر 2017 14:20

فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ بنوں گا، ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ ہوں گے ۔ان کا ٹی وی چینل سونی کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیںہے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق کپل شرما نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم’’فرنگی‘‘ آئندہ سال مارچ میں مکمل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے سیٹ سے واپس جانے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی حقیقیت میں طبیعت خراب تھی اس لئے وہ عکسبندی نہیں کروا سکے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کو سپر سٹار یا عام آدمی کو انتظار کروانا بلکل بھی پسند نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ10سال سے انہوں نے کوئی بریک نہیں لیا اور اب انہیں بلڈ پریشر ،شوگر اور ایک دو دیگر بیماریاں ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :