شمالی کوریا کے بارے میں جذبات سے کام نہ لیا جائے، پیوٹن

جمعرات 7 ستمبر 2017 13:26

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلہ کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زمین تنگ نہ کی جائے۔ ترک خبررسا ں ادارے کے مطابق روسی شہر ولا دیووسٹوک میں جاری مشرقی بعید ممالک کے اقتصادی فورم کے دوران جنوبی کوریائی صدر موٴْن جائے اِن سے ملاقات کے دوران روسی صدر نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیںجذباتی ہوتے ہوئے شمالی کوریا کے بارے میں غلط فیصلوں سے پرہیز کر ناہوگااورہمیںیہ معاملہ ٹھنڈے دماغ سے حل کرنے اور کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے ساتھ اس معاملے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی ہے جسے دیگر ممالک بھی اگر اپنائیں تو بہتر ہوگا۔ روسی صدر نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اسی لیے ہم نے اسے ایک ایٹمی طاقت کے طور پر قبول نہیں کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات غلط ہیں جس کی تائید روس نے بھی کی ہے۔اس دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو زیادہ تنگ نہ کیا جائے اور دنیا بر کو اٴْسے اپنی عوام اور اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :