کوریا بحران پابندیاں لگانے اور دبائو ڈالنے سے حل نہیں ہوگا، پیوٹن کی جنوبی کوریا کے صدر سے گفتگو

جمعرات 7 ستمبر 2017 01:50

ماسکو ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ کوریا بحران صرف پابندیاں لگانے اور دبائو ڈالنے سے حل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو روس کے شہر ولادی وسٹک میں اقتصادی کانفرنس کے موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے چھٹے ایٹمی دھماکے کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے نیوکلیئر سٹیٹس کو تسلیم نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :