جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں قائم شہداء یادگار پر حاضری دی،پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی

جمعرات 7 ستمبر 2017 00:10

راولپنڈی ۔6ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں قائم شہداء یادگار پر حاضری دی اور پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہداء کے لئے خصوصی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے جوانوں اور افسروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔