سکردو،بلتستان ڈویژن میں بھی یوم دفاع پاکستان بھر پور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

6ستمبر کی مرکزی تقریبات برگیڈ ہیڈ کواٹر اور میونسپل سٹیڈیم میں منعقد کی گئیں کارگل اور سیاچن کے محازوں پر ملکی دفاع میں شہید ہونیوالے شہیداء کے ورثاء اور غازیوں کی بڑی تعداد میںشرکت

بدھ 6 ستمبر 2017 23:08

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) ملک بھر کی طرح بلتستان ڈویژن میں بھی یوم دفاع پاکستان بھر پور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا سکردو میں چھ ستمبر کی مرکزی تقریبات برگیڈ ہیڈ کواٹر اور میونسپل سٹیڈیم میں منعقد کی گئی ، برگیڈ ہیڈ کواٹر میں منعقدہ تقریب میں کارگل اور سیاچن کے محازوں پر ملکی دفاع میں شہید ہونے والے شہیداء کے ورثاء اور غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر برگیڈ کمانڈر سکردو برگیڈئیر چوہدری اظہر منیر کاہلوں نے شہیداء کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈ کمانڈر چوہدری اظہر منیر کاہلوں نے کہا کہ آج کا دن اُن شہیداء کے نام ہے جنہوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے قربان کر کے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ، افواج پاکستان ملک کو ہر قسم کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج کے ان تمام شہیداء اور غازیوں کو سلام جنہوں نے وطن کی آزادی اور سلامتی کو اپنی جان اور مال پر تر جہح دیتے ہوئے اپنا فرض نھبایا ، اور سرخ رو ہوئے اور ہو رہے ہیں ہیں ، پاک فوج اپنے وطن کی آزادی اور وقار اور علحیدہ تشخص کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہے ، یوم دفاع کے موقعے پر پاک فوج کی جانب سے میونسپل سٹیڈم میں دفاعی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی جہاںدینا کے بلند ترین محاز جنگ میں تعینات جوانوں کے خصوصی لباس اور زیر استعمال اسلحہ اور دیگر چیزیں شامل تھیں ، اس موقعے پر آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹر ز نے انتہائی نچلی پرواز کے زریعے سلامی بھی دی ، سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد ، برگیڈ کمانڈر سکردو برگیڈئیر اظہر منیر کاہلوں اور کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب سمیت دیگر حکام نے نمائش کا معائنہ بھی کیا ، اس موقعے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی دفاعی نمائش دیکھی ۔