وزیراعلیٰ بلوچستان کا عید تعطیلات کے بعد سول سیکریٹریٹ ودیگر سرکاری اداروں میں افسران واہلکاروں کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس

سیکرٹریوں کو اپنے محکموں اور منسلک اداروں کے افسران واہلکاروں کی حاضری چیک کرنے ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام محکموںمیں حاضری کا بائیو میٹرک نظام کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت

بدھ 6 ستمبر 2017 23:00

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عید تعطیلات کے بعد سول سیکریٹریٹ ودیگر سرکاری ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عید تعطیلات کے بعد سول سیکریٹریٹ اور دیگر سرکاری اداروں میں افسران اور اہلکاروں کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو غیر حاضر افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی سیکرٹریوں کو اپنے محکموں اور منسلک اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی حاضری چیک کرنے جبکہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام محکموںمیں نصب حاضری کے بائیو میٹرک نظام کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، وزیراعلیٰ نے اس امر پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ تعطیلات ختم ہونے کے باوجود سرکاری دفاتر میں افسران اور اہلکاران کی غیر حاضری کے باعث سرکاری امور کی انجام دہی میں تعطل پیدا ہوا ہے، جس سے مسائل کے حل کے لیے رجوع کرنے والے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، لہذا چیف سیکریٹری بلوچستان غیر حاضری کے رحجان کے تدارک کے لیے فوری کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :