شکارپورکے خوبصورتی کے لیے 75 کروڑ سے زائد کی رقوم کی سکیمیں منظور کروائی ہیں، امتیاز احمد

شکارپور کے ڈرینج کا مسئلہ بہت گھمبیر تھا جو ہم نی2005 سے شروع کیا جواب تکمیل کے مراحل میں ہے ، رکن سندھ اسمبلی

بدھ 6 ستمبر 2017 22:09

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ شکارپورکے خوبصورتی کے لیے 75 کروڑ سے زائد کی رقوم کی اسکیمیں منظور کروائی ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے ، جوکہ 6 ماہ کے اندر شہریوں کو محسوس ہوگا کہ الیکشن کے دوران جو وعدہ کیے تھے وہ پورے کررہا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شکارپور پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کے ساتھ شکارپور ہائوس پرکیا ، امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ شکارپور کے ڈریج کا مسئلہ بہت گھمبیر تھا جو ہم نی2005 سے شروع کیا جواب تکمیل کے مراحل میں ہے ، ہم جو ڈریج کے پائپ لگوار ہے ہیں کمپنی کی جانب سے ان کی وارنٹی 50 سال ہے جبکہ پانی پمپنگ اسٹیشنوں کے ذریعے نیکال ہوگا جوکہ میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے ، ہماری کوشش ہے کہ شہر کا گندا پانی شہر کے باہر نیکال ہو کر سیم نالے میں داخل جس پر تیزی سے کام جاری ہے ، انہو ں نے کہاکہ بھینسوںکے باڑے شہر کے باہر منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے اس بجیٹ میں 10 کروڑ روپیہ شکارپورکیٹل فارم کے لیے منظور کیے ہیں جبکہ کیٹل فارم شکارپور میونسپل کمیٹی کی 132ایکڑ زمین جیکب آباد روڈ پر موجود ہے جس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کروائی ہے کہ میونسپل سے 100ایکڑ زمین لیکر لائیو اسٹاک کے حوالے کی جائے تاکہ فیز ون میں چودیواری اور جیکب آباد روڈ سے کیٹل فارم تک ڈبل روڈ تعمیر کروایا جائے جس کے لیے کاغذی کاروائی جاری ہے ، انہو ں نے کہاکہ آئی بی اے سکھر کے کیمپس مونیسٹری اسکول شکارپو ر میں قائم کیا جارہا ہے جبکہ مونوٹیکنیکل اسکول کو اپ گریڈ کرکے کالیج کا درج دیا جارہا ہے جو کہ آگے جاکر انجینئر نگ یونیورسٹی میں تبدیل ہوجائے گا ، سول اسپتال شکارپو ر کے اندر بھی کام جاری ہے جبکہ ڈائلاسسز سینٹر ، برنس وارڈ ، کارڈولاجی وارڈ سمیت دیگر وارڈوں کا کام مکمل کروایا جائے گا ، امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ سی اینڈ ایس ڈگری کالیج شکارپور ہمارا تاریخ ورثہ ہے جس کی خوبصورتی کے لیے وہاں پر سولر سسٹم ، ٹھنڈے پانی کے واٹر کولر جبکہ طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کروائی جائے گی ، شکارپور میں قائم شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کیمپس کو اپ گریڈ کرکے شیخ ایاز یونیورسٹی منظور کروائی جائے گی ، اس موقعے پر امتیاز احمد شیخ نے شکارپور پریس کلب کی 2منزلہ عمارت تعمیر کروانے کے لیے ایکسیئن کو پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ شکارپور پریس کلب کے صحافیوں کی فلاح بہبود کے لیے 50 لاکھ روپیہ وزیر اعلی سندھ کے منظور کروانے اور تھر کا ٹوئر کروانے کا اعلان کیا ، اس موقعے پر سوڈھو جیمس ، رحمت اللہ سومرو ، رحیم بخش جمالی ، سلطان رند ، ذوالفقار مگسی ،ایاز منگی ، دیدار حسین اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :